(یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے مرکزی کپڑا کی وزیراسمرتی ایرانی کے فرضی ڈگری کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔
ایک فری لانس قلمکار احمد خان نے محترمہ ایرانی کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے کہ انہوں نے مختلف انتخابات کے دوران اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں الیکشن
کمیشن کو غلط اطلاعات دی۔
مسٹر خان نے الزام لگایا کہ 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں دیے گئے حلف نامے میں محترمہ ایرانی نے دہلی یونیورسٹی سے بی اے کی بات کہیں اور 2011 میں گجرات سے راجیہ سبھا کے لئے دئے گئے حلف نامے میں دہلی یونیورسٹی سے بي كام کی تعلیمی قابلیت دکھائی۔